اسد عمر توہین عدالت پر 7 دسمبر کو راولپنڈی ہائیکورٹ طلب

راولپنڈی ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر 7 دسمبر کو عدالت طلب کر لیا ہے

راولپنڈی کی ہائی کورٹ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟

جسٹس جواد حسن  نےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔

عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔

Back to top button