2 سالہ بچی نے آئی کیو ٹیسٹ میں 99 فیصد نمبر لے کر ریکارڈ بنا ڈالا
امریکہ کی 2 سالہ بچی نے آئی کیو ٹیسٹ میں 99 فیصد نمبر لے کر سب کو حیران کر دیا جبکہ اس ٹیسٹ میں 98 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنا ہوتے ہیں۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی 2 سالہ بچی اسلا میک ناب عالمی تنظیم مینسا (MENSA)کی کم عمر ذہین ترین ممبر ہے۔
مینسا دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم ترین ہائی آئی کیو سوسائٹی ہے اور دنیا کے 100 ممالک سے 1 لاکھ 40 ہزار ذہین ترین افراد اس تنظیم کے ممبر ہیں۔
مینسا کا ممبر بننے کے لیے ذہانت کا معیاری آئی کیو ٹیسٹ 98 فیصد سے زائد نمبر سے پاس کرنا ہوتا ہے اور 2 سالہ اسلا میک ناب نے اپنی عمر کے گروپ ٹیسٹ میں 99 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اسلا میک ناب کا نام مینسا میں سب سے کم عمر ذہین ترین بچی کے طور پر اپنی کتاب میں درج کر لیا ہے۔