عطا تارڑ وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا۔

عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے کا ہدایات جاری کر دیں۔

وفاقی کابینہ عطاء تارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مرعات حاصل ہوں گی۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ  پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔

Back to top button