11 فیفافٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالا جنونی مداح

فٹبال کا کھیل دنیا بھر سے سب سے زیادہ پسند کیا جانیوالا کھیل ہے اور اسی وجہ سے اس کے جنونی مداحوں کی بھی کمی نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  قطر  میں ہونیوالے حالیہ ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کے بعد اب ایک برازیلی مداح نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے کیونکہ اس نے کل 11 عالمی کپ میں شرکت کی ہے جبکہ ان کی عمر 75 برس ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈینیئل سبروزی کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں سب سےزیادہ مرتبہ شرکت کرنے والا تماشائی ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ اس طرح وہ گیارہ مرتبہ فیفا ورلڈ کپ دیکھ چکے ہیں۔ ڈینیئل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ جنون کو جوڑنے کا نام ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ اور تہذیبیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ڈینیئل کی خواہش ہے کہ وہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

Back to top button