2022 میں کونسی مشہور شخصیات نے شادیاں توڑیں؟

سال 2022 کئی نامور۔پاکستانی شخصیات کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا تو کئی جوڑیوں کی زندگیوں میں جدائی لے کر آیا اور انہوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ رواں سال اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے بے حد چرچے ہوئے جس کی وجہ ان کی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے گھریلو تشدد کے الزامات تھے، فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر کو طے پاگئی تھی، ان دونوں کے 2 بچے بھی ہیں جبکہ بچوں کی حوالگی اور اخراجات کا کیس تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔ فیملی کورٹ میں دائر علیزے کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کراچی کی ایک عدالت نے فیروز خان کو اپنے دو بچوں کے لیے ماہانہ اسی ہزار روپیہ خرچ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر کی خوبصورت جوڑی کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، تاہم اس جوڑے نے تاحال باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ دونوں ایک لمبے عرصے سے ساتھ نظر نہیں آ رہے جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملتوی ہے۔

مہشور ڈرامے رانجھا رانجھا کردی میں اپنے کردار بھولے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف بھی اپنی نجی زندگی میں اُلجھنوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے شادی کے چار سال بعد اپنی بیوی کرن سے علیحدگی کا اعلان کیا، اس جوڑی کا ایک بیٹا روہام ہے۔ اداکارہ ثنا اور فخر نے بھی شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا جس نے سب کو چونکا دیا، 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کے 2 بیٹے ہیں۔ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی بھی لمبا سفر نہ طے کر سکی اور 9 سال کی شادی کو اس جوڑے نے بھی 2022 میں ختم کر دیا اور راہیں جُدا کل لیں۔

Back to top button