ہاکی ورلڈ کپ:ہالینڈ نے چلی کو 14-0 سے شکست دیکر ریکارڈ بنا ڈالا

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہالینڈ نے چلی کو 0 کے مقابلے میں 14 گولز سے مات دیکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے پول سی کے ایک میچ میں عالمی نمبر 6 ہالینڈ نے چلی کو 0 کے مقابلے میں 14 گولز سے مات دے دی۔
ہالینڈ کی جانب سے جینسین جپ نے 4 اور کپتان تھیری برنکمین نے 3 گول داغے۔
اس سے قبل عالمی کپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ 2010 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 0-12 سے ہرا کر قائم کیا تھا۔
