پی ٹی آئی کےاراکین کوڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کےاراکین کوڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کےاراکین کوڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف حکم امتناع میں6اپریل تک توسیع کردی۔وکیل وفاقی حکومت کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرادیاگیا۔

وکیل نےاستدعا اسپیکرکی جانب سےجواب جمع کرانےکی مہلت دی جائے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفیٰ منظورہونےسےقبل ہی واپس لےلیےتھے،استعفےعدالت عظمی کےطےکردہ قوانین کےبرعکس منظورکیےگئے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سےاستعفی منظورکرنے کااقدام کالعدم قراردے۔

Back to top button