خبردار،یواے ای میں غلط پارکنگ پر 500درہم جرمانہ ہوگا

متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ مساجد کے اطراف غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔

عرب میڈیا کےمطابق دبئی ٹریفک پولیس نےشہریوں کورمضان کےدوران مثبت طرزعمل اپنانے کی ہدایات کی ہیں۔ٹریفک پولیس نےشہریوں کوٹریفک کےنظام میں خلل نہ پیدا کرنے،پارکنگ کےداخلی راستےبند کرنے سےگریزکی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ٹریفک اہلکارسمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کےحوالے سے قانونی کارروائی کریں گے۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ فرض نمازوں خصوصا تراویح کےموقع پرمساجد کے اطراف ٹریفک رش زیادہ ہوتا ہے۔ نمازی فٹ پاتھ اورگاڑیوں کے آگے پیچھے بھی پارکنگ کردیتے ہیں جس سے پہلے سے پارک گاڑیوں کے مالکان کو نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

ٹریفک نظام کی بہتری اورنمازیوں کی آسانی کیلئے متحدہ عرب امارات نے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button