کرونا سے 23 جاں بحق، اومیکرون کے 100 نئے کیس

ملک بھر میں کرونا پھر س اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں میں 23 افراد انتقال کرگئے جبکہ 7 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 59 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7678 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس نے مزید 23 افراد کی جان لے لی۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی، کرونا سے اموات کی تعداد 29065 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی۔
814 افراد کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونیوالے افراد کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔
شدید سردی میں انسانی جلد کو محفوظ رکھنے والی کریم متعارف
پنجاب بھر میں اومیکرون کے کیسز میں سے 95 کا تعلق لاہور سے، اومیکرون کیسز کی تعداد 690 اور لاہور میں تعداد 643 ہو گئی۔
