اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کی دعوت پر گرین سگنل دے دیا ہے۔
اپنے بیان ڈگری ڈگری ہوتی ہے، سیاست سیاست کی وجہ سے مشہور پیپلز پارٹی دور میں وزیراعلیٰ بلوچستان رہنے والے نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
تاہم نواب اسلم رئیسانی 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اس وقت بلوچستان میں اپوزیشن کی بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
