ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی نے مختصر طرز کی کرکٹ کے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو میلبورن میں آمنے سامنے آئیں گے۔

ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنا چکا ہے اور پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گی۔

روایتی حریف بھارت کے علاوہ بنگلا دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا کا ٹینس چھوڑنے کا فیصلہ

Back to top button