شہباز شریف، حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران بینکنگ عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران جج سردار طاہر صابر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی علالت کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

فیڈرل انویسٹٰی گیشن ایجنسی کی جانب سے پراسیکیوٹر معظم حبیب اور حمزہ شہباز اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ہم 24 جنوری تک چالان جمع کرا دیں گے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ چالان جمع ہونے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ کے پاس 4 روز کا وقت ہوگا، 28 جنوری کو ملزموں کو میرے پاس نہیں آنا، عدالت نے جب دائرہ اختیار کا فیصلہ کر دیا تو یہ کیس یہاں سننا بنتا ہی نہیں۔

قائد حزب اختلاف کے وکیل نے ان کے کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی کرونا مثبت رپورٹ بھی لف کی گئی۔

کفایت شعاری کی دعویدار کپتان حکومت کی عیاشیاں

امجد پرویز نے کہا کہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست بھی دی ہے جس پر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 28 جنوری تک عبوری ضمانت دے دی۔

Back to top button