ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کاکہناہے کہ  ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔

9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

 گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عوام توقع کررہے تھے کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

Back to top button