پاک بھارت میچ ،ورلڈکپ شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا معاملہ پھر سر اٹھانے لگا ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہو گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے سکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان سکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کے 3 میچز سمیت 9  میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی اب ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہےجبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا ہے۔

حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان  اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button