’’شاہد آفریدی نے مولانا طارق جمیل کو عامر خان سے کیوں ملوایا‘‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمی اداکار عامر خان اور پاکستانی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انھوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، یاد رہے کہ 2011 میں عامر خان اور شاہد آفریدی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کو بھی دیکھا گیا تھا، شاہد آفریدی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے پروگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا بھرپور جواب دیا، پروگرام کے شروع میں شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر گوتم گھبیر کا رویہ جیسا ہمارے ساتھ ویسا ہی اپنی ٹیم کے ساتھ رکھتے ہیں، بہت کم انڈین پلیئرز ہیں جو گوتم گھبیر کی طرح بہترین اوپننگ کرتے ہیں۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ اچھے دن بہت کم آتے ہیں اور جلدی گزر جاتے ہیں اور بُرے دن بہت طویل لگتے ہیں، ماضی میں جب کسی میچ میں بُری پرفارمنس ہوتی تھی تو اگلی بار اچھی پرفارمنس کے لیے اگلے میچ کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے۔ ہنستے ہوئے بتایا کہ جب وہ وکٹ پر رنز بنانے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو شائقین کی جانب سے آواز آ رہی ہوتی ہے کہ ’لالا خدا کے لیے جلدی آؤٹ نہ ہونا‘ اور میں پیچھے مڑ کر دیکھ کر کہتا تھا ’ٹھیک ہے کوشش پوری کروں گا‘۔پروگرام کے دوران شاہد آفریدی کی سلمان خان کے ساتھ تصویر دکھائی گئی اور پوچھا گیا کہ اس ملاقات کے ساتھ پیچھے کیا کہانی ہے تو شاہد آفریدی کہتے ہیں ’ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے حوالے سے بات کر رہے تھے، سلمان خان کو اللہ نے بہت خوبصورت دل دیا ہے اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔عامر خان کیساتھ تصویر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 2011 کے ورلڈکپ سیمی فائنل تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی تو عامر خان اس وقت میرے کمرے میں آئے، یہ ہماری پہلے ملاقات تھی، اس وقت میں عمرہ ادا کرنے گیا تھا اور عامر خان بھی اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھے، مولانا طارق جمیل کو عامر خان سے ملنا تھا تو پھر میں نے مولانا طارق جمیل کی عامر خان سے ملاقات کروائی۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان دنوں عامر خان کی فلم ریلیز ہونے والی تھی تو عامر خان مولانا طارق جمیل کو کہتے ہیں کہ آپ نے میری فلم کے لیے بہت دعائیں کرنی ہیں جس پر مولانا طارق جمیل عامر خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگے ’اچھا ٹھیک ہے‘۔واضح رہے کہ فروری 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوئی تھی، دونوں کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی اور تقریباً ایک سال بعد کراچی کی مقامی مسجد میں نکاح ہوا، پروگرام کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں ’بوم بوم‘ کا خطاب بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا، ایک میچ میں جب شاہد آفریدی نے 43 گیندوں میں سنچری سکور کی تھی تو روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا خطاب دیا تھا۔شاہد آٖفریدی نے پروگرام کے آخر میں کہا کہ ’میں نے دنیا کے کئی ممالک کا سفر کیا ہے لیکن پاکستان جیسا ملک کہیں نہیں ہے، ہمیں دوسروں کو کارکردگی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کارکردگی توجہ دینی چاہئے کہ ہم خود کیا کر رہے ہیں۔
