منظر صہیبائی نے ثمینہ احمد کو شادی کی پیشکش کیسے کی؟

زائد العمری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ بھی نوجوانوں کی طرح فون پر دو دو گھنٹے بات چیت کرتے تھے، ثمینہ احمد نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ منظر کی میرے لیے برسوں پرانی محبت ہے۔ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے زائد العمری میں اپریل 2020 میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں سادگی سے نکاح کیا تھا، دونوں کی شادی پر جہاں کئی لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا، وہیں بہت سارے لوگوں نے ان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔سما ٹی وی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ثمینہ احمد نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ’دھوپ کی دیوار‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، ان کی منظر صہبائی سے ملاقات ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی لیکن اس وقت ان کے درمیان ایسی بات نہیں تھی کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی تو منظر نے مجھے شادی کی پیش کش کی جس پر میں حیران رہ گئی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ شادی کی پیش کش کے بعد منظر کراچی سے اسلام آباد چلے گئے جس کے بعد ان کے رشتے کی بات آگے بڑھی، منظر کو معلوم تھا کہ میں ڈرامے کی شوٹنگ کے بعد رات کو 10 بجے گھر واپس آتی ہوں تو وہ مجھے رات کو فون کال کرتے اور پھر ہم 2 گھنٹے تک باتیں کرتے تھے، ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ منظر صہبائی سے نکاح کرنے سے قبل انہوں نے اپنے بچوں سے پوچھا تھا جس پر بچوں نے انہیں کہا کہ ’یہ آپ کی زندگی ہے، آپ جو فیصلہ کریں ہمیں قبول ہے۔ثمینہ نے بتایا کہ منظر سے شادی کرنے سے قبل وہ اس لیے بھی گھبرا رہی تھی کیونکہ انہوں نے لمبے عرصے تک اکیلے زندگی گزاری، ایک ماں کے ساتھ باپ بن کر اپنے بچوں کی اکیلے تربیت کی، شادی سے کرنے سے قبل وہ ڈر تھا کہ کیا وہ اپنا وقت دوسرے شخص کے ساتھ شئیر کرسکتی ہیں یا نہیں۔ثمینہ احمد نے کہا کہ منظر صہبائی سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے سے قبل انہیں نہیں بتاتے بلکہ خود اپنی مرضی سے تصاویر لگاتے ہیں، جب میں اپنی پرانی تصاویر منظر کو دکھاتی ہوں تو وہ ان تصاویر میں سے چند مخصوص تصاویر ڈھونڈ کر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔ مجھے کبھی ایسا لگتا ہے کہ ان کی میرے لیے محبت برسوں پرانی ہے لیکن یہ سوال میں نے ان سے کبھی نہیں پوچھا۔نوجوان نسل کو کامیاب رشتے سے متعلق پیغام دینے سے متعلق سوال پر ثمینہ احمد نے بتایا کہ ’اگر آپ کو ایک دوسرے سے واقعی محبت ہے تو آپ ایک دوسرے کی عزت کریں، عزت کا مطلب یہ نہیں کہ صرف منہ سے کہہ دینا بلکہ اس پر عمل بھی کرنا ہوتا ہے، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد درجنوں ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز میں کام کر چکے ہیں۔یہ ثمینہ احمد کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی پاکستانی فلم ساز فریدالدین احمد سے کی تھی، تاہم کچھ سالوں بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، ثمینہ احمد کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا جبکہ منظر صہبائی کا ایک بیٹا بھی ہے۔71 سالہ ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا۔وہ ’اکڑ بکڑ‘، ’الف نون‘ اور ’سچ گپ‘ جیسے ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں سنو چندا، آنگن، گل رانا، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، داستان اور سنگت جیسے ڈراموں میں کام کیا، وہ فلم ناراض، دختر اور لوڈ ویڈنگ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔دوسری جانب 71 سالہ منظر صہبائی اپنے کیریئر میں ’بول‘، ’ماہ میر‘ اور ’زندہ بھاگ‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں، ڈراموں کی بات
سرکاری ملازمین کا سالانہ 34کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کاانکشاف
کی جائے تو ’الف‘ ڈرامے میں منظر صہبائی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
