کارکردگی پر تنقید،بابراعظم نے کپتانی چھوڑنے کیلئے مشاورت شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی۔بابر اعظم نے ایڈن گارڈنز کولکتا میں سابق چیئرمین پی سی ہی رمیز راجا سے مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بابر اعظم کپتانی سے الگ ہونے پر سوچ رہے ہیں، وہ کپتانی کے حوالے سے وطن واپسی پر فیصلہ کریں گے ۔بابر اعظم پی سی بی اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس ہیں، وہ کپتانی کے حوالے سے اپنے والد کے مشورے کو اہمیت دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ قریبی لوگوں نے انہیں تینوں فارمیٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دیا۔بابر کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں بڑے بڑے کپتان ناکام ہوئے۔بابر اعظم بھارت میں ہی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم اب وہ وطن واپسی پر فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔
