محسن نقوی، عا مر میر ملتان،فیصل آباد پریس کلب کے لائف ممبر بن گئے

وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کوملتان اور فیصل آباد پریس کلب کی لائف ممبر شپ مل گئی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور نگران وزیراطلاعات عا مر میر کیلئے ملتان اور فیصل آباد پریس کلب کی جانب سے لائف ممبر شپ کا اعلان پنجاب حکومت کی صحافی برادری کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔
پنجاب کی صحافی برادری کے لیے کاوشوں پر صدر فیصل آباد اور ملتان پریس کلب نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عامر میرسے اظہار تشکرکیا۔وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات کو ملتان اور فیصل آباد پریس کلبوں کے دورے کی بھی دعوت بھی دیدی گئی۔
