صحافیوں کی رہائشی سکیم کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کااعلان 

ترجمان پنجاب حکومت عامر نے صحافیوں کی رہائشی سکیم مسکن راوی کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کااعلان  کردیا۔

ترجمان حکومت پنجاب عامر میر نے اعلان کیا ہے کہ مسکن راوی کے لیے درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ درخواست فارم RUDA کی ویب سائٹ ruda.gov.pk پر دستیاب ہے۔

عامر میر  کاکہنا تھا کہ لاہور میں 200 ایکڑ پر مشتمل رہائشی منصوبے کے لیے سینکڑوں صحافی اپلائی کر چکے ہیں۔ صحافی حضرات آن لائن درخواست جمع کروانے کے لیے https://ruda.gov.pk/maskan-e-ravi وزٹ کریں اور مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں
Customerservices@ruda.gov.pk.

نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ رہائشی منصوبے کی ذمہ دار راوی اربن ڈویلپمینٹ اتھارٹی ہوگی۔ پنجاب میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساط پر ہوگی اور پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے مزید بتایا کہ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 فروری ہے جبکہ پلاٹس الاٹمنٹ کیلئے حتمی قرعہ اندازی 12 فروری کو ہوگی۔

Back to top button