لاہورکی انارکلی پان منڈی میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

لاہور میں انارکلی کے علاقے پان منڈی میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی ابتدائی اطلاع پر اس کو سلنڈر دھماکہ قرار دیا گیا لیکن بعد میں فرانزک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا جوکہ موٹرسائیکل میں چھپائی گئی تھی۔
زخمیوں کو میو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے کی جگہ پر ڈیڑھ فٹ کا گڑھا بن گیا، ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں ایک 12 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
میو ہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کچھ زخمیوں کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔
آرمی چیف سے پنگا لینے پر عمران کی چھٹی ہو جائے گی
