مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں 4 نوجوان شہید

جنت نظیر وای مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور تارزہ کارروائی میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن میں 4 کشمیر نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
چاغی میں مظاہرین پرفائرنگ کا میڈیا بلیک آؤٹ کیوں؟
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ خواتین اور بچوں تک کو ہراساں اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اسی طرح ضلع کلگام میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بیان کے مطابق بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان کی لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں جبکہ شہید نوجوان کے لواحقین اپنے پیارے کی لاش کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
