40 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ 40 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا ، کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے گرلز ڈگری کالج ایف بلاک میں نئے ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر میں یونیورسٹی کالجز سکولز کا جال بچھا دیا ، بچیوں نے 100 میں سے 100 نمبرز لئے میں تو 60 تک نمبر لیتا تھا۔
شیخ رشید نے داخلوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تمام کالجز میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کالج کو نئے کمپیوٹرز کے لئے 15 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے آن لائن ویزہ کی منظوری دے دی ہے، ووٹ اب الیکٹرانک مشین سے ہوں گے کیوں کہ یہ اب قانون بن گیا ہے، آئندہ انتخابات سی وی ایم سے یوں گے۔
کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں، اوورسیز ووٹ تحریک انصاف کو ملیں گے تو اپوزیشن کہے گی دھاندلی ہوگئی ہے، شکر ہے اللہ نے ہمیں نالائق اور نااہل اپوزیشن دی ہے۔
