ڈی سی اوراسسٹنٹ کمشنر کو سزا دینے پر وکلا کا جج پر تشدد
وکلا نے منڈی بہائوالدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے پر سیشن جج کو پھینٹا لگا دیا ، ویڈیو کے دوران وکلا کو جج کے ڈائس کا گھیرائو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار کی مدعیت میں تھانا سول لائن میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔سیشن جج کے مطابق ان کے کمرے میں وکیلوں نے گھس کر دھمکیاں دیں، وکلا نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی واپس لینے پر زور دیا جب میں نے سزا واپس لینے سے انکار کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عدالت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی پی او کو او ایس ڈی بنا دیا گيا ، ڈی ایس پی کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس ثاقب نثار پر الزامات کا کیس گھمبیر کیوں ہو گیا؟
یاد رہے کہ توہینِ عدالت پر منڈی بہائوالدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ۔
