پی ایس ایل سیون : بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پی ایس ایل سیون کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم کا کپتان منتخب کر لیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اس بار کراچی کنگز کے کپتان کی ذمہ داری بابراعظم نبھائیں گے ، بابراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے ، پچھلے 5 سال سے وہیں سے کھیل رہا ہوں ۔
بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان 100 فیصد کردار نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا ، مجھے جب بھی کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور اس کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح عماد وسیم نے بطور کپتان ٹیم کو لیڈ کیا کوشش ہوگی کہ اسی کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو لیکس اور ٹیپس کا کوئی فائدہ کیوں نہیں ہو گا؟
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد 2022 میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔
