کرونا سے مزید 6 اموات، 556 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں عالمی وبا کرونا کے مزید 556 کیسز درج کیے گئے ہیں، جبکہ 6 افراد بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 51 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 556 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئے ہیں جبکہ فعال کیسز 10 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کیسز کی .شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی،

پاکستانی مجنوں بھارتی لیلیٰ کے عشق میں بارڈر پار گرفتار

ملک بھر میں 479 مریض کرونا سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے، وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Back to top button