بلوچستان :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل ایف کے 6دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب سینٹرل مکران ماؤنٹین رینج میں آپریشن کیا،جب فوجیوں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
ایم کیو ایم سے گورنر سندھ اور بی اے پی سے گورنربلوچستان کیلئے نام طلب
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھار مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔
بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں پر آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
