کرونا سے مزید 8 افراد جاں‌ بحق، اسلام آباد میں 62 سکول بند

ملک میں کرونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ

اعشاریہ پانچ تین فیصد رہی، کرونا سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ گئی۔
کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد میں 62 سکولوں، 15 ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ 8 افراد زیر حراست ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 7 ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431، سندھ میں 5 لاکھ 26 ہزار 899، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340، بلوچستان میں 33 ہزار 941، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497، اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 400 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 353 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 57 ہزار 401 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 69 ہزار 78 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 13 ہزار 108، سندھ میں 7 ہزار 741، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 975، اسلام آباد میں 976، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 751 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

وولف بیری کھائیں، الزائیمر سے محفوظ رہیں

Back to top button