جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اُٹھا لیا

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جسٹس عائشہ ملک نے عدالت عظمیٰ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔

جسٹس عائشہ پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی۔

جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں اور لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے تقریبا 10 سال فرائض سر انجام دیئے، جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت 2031تک ہے۔

عثمان مرزا کیس میں شریک ملزم کی درخواست بریت مسترد

Back to top button