سانحہ 9مئی،یاسمین راشد،سرفراز چیمہ کی درخواستیں ضمانتیں دائر

 پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواستیں دائر کردیں۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز  چیمہ اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں جو 9 مئی کوپولیس پرپیٹرول بم پھینکنے اور اداروں کے خلاف نعرے اورگاڑیاں جلانے کے کیس میں رہائی کے لیے دائر کی گئی ہیں۔

درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ پیٹرول بم پھینکنے اور پولیس گاڑیاں جلانے کے الزام کا کوئی ثبوت موجود نہیں، مقدمہ نمبر 97 اور 108 میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، درخواستگزاروں کو بطور سزا غیر معینہ مدت تک جیل میں قید نہیں رکھا جاسکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ

عدنان شاہ ٹیپو نے بھیک مانگ کر کتنے پیسے اکٹھے کیے؟

کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Back to top button