مانسہرہ میں 95 سال کے بزرگ کی شادی کے چرچے

مانسہرہ میں پچیانوے سال کے بزرگ کی شادی کے چرچے ہیں۔ دس بیٹے بیٹیاں،چونتیس نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں سب شریک ہوئے۔اہلخانہ کےمطابق محمد زکریا کافی عرصے سے شادی کی خواہش کا اظہارکر رہے تھے۔ان کی یہ خواہش چھوٹے بیٹے وقار نے پوری کر دی۔
بچوں کا کہنا ہےکہ والد صاحب کی پہلی بیوی دوہزار گیارہ میں انتقال کرگئی تھی۔ جسکے بعد سے وہ تنہائی محسوس کررہے تھے۔محمد زکریا اپنی صحت کا خاص خیال بھی رکھتے ہیں۔
محمد زکریا کا کہنا ہے کہ آج تک فارمی چیز نہیں کھائی۔ ٹھنڈا پانی نہیں پیتا۔ باسی روٹی میں زیادہ مزہ آتا ہے۔بزرگ دُلہے کی دوسری شادی جن خاتون سے ہوئی ہے،وہ بیوہ ہیں اوراپنی عمرکی پانچویں دہائی میں ہیں
