افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر کمان سے دستبردار

کابل : افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنی کمان سے دستبردار ہو گئے۔جنرل آسٹن نے کمان جنرل کینتھ مک کنزی کےسپردکردی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر کو حتمی انخلاء کی ذمہ داری سونپی تھی۔ افغانستان سے امریکی انخلاء اگست کے اواخر تک مکمل ہوگا اور انخلاء کے بعد امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تقریباً 650 امریکی فوجی مامور رہیں گے۔

Back to top button