سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 کا اضافہ ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1717 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 153000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 131173روپے کی سطح پر آگئی۔

کیا شہباز شریف کی ناکامی عمران کی مقبولیت کی وجہ بنی؟

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1540 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30روپے کی سطح پر مستحکم رہی

Back to top button