کرمان دھماکوں کے بارے میں ایران کو آگاہ کردیاتھا،امریکہ

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کو جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر کرمان میں  دہشتگردی کے خطرے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا نے نجی ذرائع سے ایران کو دہشتگردی کے خطرے کا بتایا تھا، امریکی حکومت نے خبردار کرنے کی دیرینہ پالیسی کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو ممکنہ ہلاکت خیز خطرات سے خبردار کرنے کی امریکی پالیسی ہے، دہشتگرد حملوں میں معصوم جانیں بچانے کیلئے جزوی انتباہات جاری کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ ماہ دو دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Back to top button