عمران ہاشمی کے مداح کو گرل فرینڈ بنانے کیلئے مشورے

بھارتی سٹار عمران ہاشمی نے مداح کے سوال پر گرل فرینڈ بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میری 2004 سے 2010 والی فلمیں دیکھیں آپ کو ضرور کوئی نہ کوئی ٹپس ضرور مل جائیں گی، عمران ہاشمی سے متعلق ایک اسکرین شاٹ وائرل ہے جس میں ایک مداح اپنے پسندیدہ اداکار عمران ہاشمی سے گرل فرینڈ بنانے سے متعلق مشورے مانگ رہا ہے، صارف کا لکھنا ہے کہ ’بھائی گرل فرینڈ کیسے بناتے ہیں تھوڑی سی ٹپس دے دو پلیز؟اس سوال پر دیئے گئے دلچسپ جواب نے اداکار کے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے، ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ہے کہ ’میری 2004ء سے 2010ء تک کی کوئی بھی فلم اٹھا کر دیکھ لو، کچھ نہ کچھ ٹپس ضرور مل جائیں گی، یاد رہے کہ عمران ہاشمی کیریئر کے ابتدائی برسوں میں ’سیریل کسر‘ کے نام سے جانے جاتے رہے ہیں، اب اُن کی طرزِ اداکاری میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔

Back to top button