42 سال بعد صاحبہ کی والد سے ملاقات پر اداکارہ نشو نے کیا کہا؟

اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو نے اپنے سابقہ شوہر امام ربانی پر خود غرض ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں 7 ماہ کی حاملہ تھی جب امام ربانی نے معمولی جھگڑے پر مجھے چھوڑ دیا تھا، اور پھر بیٹی کی پیدائش کے بعد مجھے طلاق دے کر دوبارہ کبھی ملاقات نہیں کی۔ حال ہی میں اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوئی،‘ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا گیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں بیٹی اور سابقہ شوہر کی ملاقات اور ان سے علیحدگی سے متعلق نشو کا کہنا تھا کہ شوہر کے جانے کے بعد جتنی اذیت مجھے دی گئی میں اس کو اب بیان نہیں کرنا چاہتی، مجھے چھوڑ کر جانے کے بعد امام ربانی نے دوسری شادی کر لی اور بیٹی صاحبہ کی پیدائش کے بعد مجھے طلاق دے دی، نشو نے بتایا کہ میں نے اور امام ربانی نے طلاق سے قبل صلح کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی کیونکہ ہمارا رشتہ اس وقت جس موڑ پر تھا وہاں صلح کی کوئی گنجائش نہیں بنتی تھی، دراصل ہمارے گھر والے ہماری شادی کے خلاف تھے اور یہ جھگڑا دو خاندانوں کا جھگڑا تھا، مجھے مایوسی اس بات پر تھی کہ مرد کو اپنی بیوی کا ساتھ دینا چاہئے۔ جب میری امام ربانی سے شادی ہوئی تو وہ اس وقت کوئی کام نہیں کرتے تھے اور گھر کے اخراجات میں خود اٹھاتی تھی اس وقت میں اتنا کما لیتی تھی کہ علیحدہ گھر چلا رہی تھی۔صاحبہ کی والد سے ملاقات پر اداکارہ نشو کا کہنا تھا کہ امام ربانی اتنے عرصے بعد صاحبہ سے ملاقات پر شرمندہ تھے، یہی وجہ تھی کہ وہ بیٹی کو دیکھ بھی نہیں رہے تھے، 6 سال کی صاحبہ نے اپنے والد کو بچپن میں دیکھا تھا لیکن کسی نے جب بھی صاحبہ کو یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ ان کے والد ہیں، میری مداحوں سمیت سب سے درخواست ہے کہ امام ربانی سب سے پہلے میرے مجرم تھے اگر میں انہیں معاف کر کے بیٹی سے ملنے کی اجازت دے چکی ہوں تو آپ سب کا بھی فرض ہے کہ انہیں دعائیں دیں۔دریں اثنا ’زیڈ اے ایچ انٹرٹینمنٹ‘ نامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ کے شوہر افضل ریمبو کا کراچی میں ایک شو کے دوران فون آیا، جس میں انہوں نے صاحبہ کو سگے والد سے ملوانے کی درخواست کی، صاحبہ پہلے تو اپنے والد سے ملنے کیلئے ہچکچائیں پھر انہوں نے مجھے فون کر کے بتایا کہ ریمبو انہیں ملاقات کرنے کا کہہ رہے ہیں، صاحبہ نے مجھ سے اجازت مانگی جو کہ میں نے دے دی۔نشو نے مزید بتایا ’جب ہماری شادی ہوئی تو ان کے سابقہ شوہر اس وقت کام نہیں کرتے تھے اور گھر کے اخراجات میں خود اٹھاتی تھی۔‘سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں ملاقات کے دوران صاحبہ کے والد اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’تمہارے لیے ہی میری سانسیں بچی ہوئی تھیں، اب مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا۔ یہ میرا قصور ہے اور میں چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں‘۔

Back to top button