یشما گل سے شادی کرنیوالے کو خدا سے کیوں ڈرنا چاہئے؟

معروف اداکار عمیر رانا نے اداکارہ یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کی خواہش پر ردعمل میں کہا کہ جو بھی مرد اداکارہ سے شادی کرے گا، وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔حال ہی میں عمیر رانا ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے، جہاں ان سے یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر رائے مانگی گئی، عمیر رانا نے میزبان کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ جہاں تک وہ یشما گل کو جانتے ہیں، وہ جس مرد سے بھی شادی کریں گی، وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا، اداکار اپنی رائے دیتے ہوئے ہنس پڑے جبکہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے احمد علی بٹ بھی ہنس پڑے اور کہا کہ ان کی بات پر میمز بنیں گی۔عمیر رانا سے قبل یشما گل نے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو اچھے اخلاق سمیت خدا کا خوف رکھنے والا ہوگا۔ یشما گل نے ٹی وی پروگرام میں مزید انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی شادی کروانے کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔ان کی والدہ چاہتی ہیں کہ یشما گل اپنے کزن سے شادی کرلیں جب کہ وہ ایسا نہیں چاہتیں، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے کزن ان سے چار سال کم عمر ہیں اور وہ بچپن سے انہیں اپنا بھائی تسلیم کرتی آئی ہیں لیکن اب والدہ چاہتی ہیں کہ میں ان کو اپنا خاوند بنا لوں۔واضح رہے کہ اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ نوجوانی میں لگتا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد نہیں کررہے اور اس لیے کچھ عرصہ مذہب سے دور ہوگئی تھی، بعد میں مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میری سوچ غلط تھی، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ بہترین چیزوں سے نوازتے ہیں۔ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہوں کہ آپ کسی کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہوگا۔

Back to top button