دوسرا ٹی 20میچ: پاکستان کو انگلینڈ سے23 رنز سے شکست

 دوسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔سنیچر کو برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی طرف سے رِیس ٹوپلی نے تین جبکہ معین علی اور جوفرا آرچر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان پہلے اوور میں اٹھانا پڑ گیا جب محمد رضوان صفر پر معین علی کی گیند پر لیام لیونگ سٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف بھی صائم ایوب بڑا سکور کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف دو رن بنا کر رِیس ٹوپلی کی وکٹ بن گئے۔پاورپلے میں دو وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے اپنے اوپر زیادہ دباؤ نہ آنے دیا۔فخر زمان نے اپنی اننگز کے آغاز سے ہی تیز کھیلنا شروع کیا اور بابر اعظم کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی۔بابر اعظم اور فخر زمان نے تیسری وکٹ کے لیے 28 گیندوں پر 53 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم کی جس میں دونوں بیٹرز نے میدان کے چاروں جانب شاٹس کھیلے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 32 رنز پر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ اگلے یعنی 10ویں اوور میں گری جب شاداب خان تین رن بنا کر عادل رشید کا شکار بن گئے۔انگلینڈ کو پانچویں وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور یوں اعظم خان 11 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر میدان چھوڑ گئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 100 سکور پر گری جب فخر زمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے میچ جیتنے کی امیدیں نہایت کم رہ گئیں تاہم ساتویں وکٹ کے لیے افتخار احمد اور عماد وسیم کی شراکت نے گرین شرٹس کی امیدوں کو دوبارہ زندہ کیا۔دونوں بیٹرز کے درمیان 40 رنز کی شراکت میزبان ٹیم کے لیے خطرہ بن رہی تھی کہ 16 ویں اوور کی آخری گیند پر افتخار احمد 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد عماد وسیم بھی میچ وننگ اننگز نہ کھیل سکے اور 22 رنز پر اپنے کم بیک میچ میں جوفرا آرچر کا شکار بن گئے۔انگلینڈ کو آخری دو وکٹیں حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہ کرنا پڑی اور یوں محمد عامر اور شاہین آفریدی یکے بعد دیگرے بالترتیب 5 اور 9 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ٹارگٹ دیاتھا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 84، وِل جیکس نے 37 اور جونی بیئرسٹو نے 25 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے تین جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایم کیو ایم نے قربانی نہیں گناہوں کو کفارہ ادا کیا: سینیٹر وقار مہدی

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا اور دونوں اوپنرز شاہین شاہ آفریدی کے اوپننگ سپیل کو آسانی سے کھیلنے میں کامیاب رہے۔جوز بٹلر اور فِل سالٹ نے پہلے تین اوورز میں پراعتماد آغاز کیا جس کے بعد بابر اعظم نے چوتھا اوور عماد وسیم کو دیا جنہوں نے اپنے سپیل کی پہلی گیند پر ہی فِل سالٹ کو 13 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش بیٹرز نے پاکستانی بولرز کو حاوی نہ ہونے دیا اور جوز بٹلر نے وِل جیکس کے ساتھ مل کر جارحانہ شراکت کا آغاز کیا۔انجری کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے حارث رؤف نے اپنے پہلے اوورز میں 17 رنز دیے جبکہ شاداب خان بھی اپنے ابتدائی سپیل میں مہنگے ثابت ہوئے۔دوسری وکٹ کے لیے جوز بٹلر اور وِل جیکس نے 42 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان کو دوسری کامیابی دسویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل ہوئی جب حارث رؤف کی گیند پر وِل جیکس 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ کے لیے جوز بٹلر کا ساتھ نبھانے جونی بیئرسٹور کریز پر آئے جنہوں نے کپتان کے ساتھ مختصر شراکت قائم کی۔اس شراکت کے دوران جوز بٹلر نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی 23ویں ففٹی مکمل کی۔
پاکستان کو تیسری وکٹ 15ویں اوور کی آخری گیند پر ملی جب شاہین آفریدی کی گیند پر جونی بیئرسٹو چھکا لگانے کی کوشش میں 21 رنز بنا کر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کو چوتھا نقصان بھی جلد ہی اٹھانا پڑ گیا جب عماد وسیم کی گیند پر ہیری بُروک صرف ایک رن بنا کر بولڈ ہوگئے۔

خیال رہے کہ برمنگھم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان پاکستان کپتان بابر ٹیم کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولرز کے انتخاب میں مشکل ہورہی ہے، کھلاڑیوں کے لیے پیغام ہے کہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دیکھائیں، برمنگھم میں جب بھی کھیلتے ہیں بھرپور سپورٹ ملتی ہے, پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے. دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کر سیریز جیتا چاہتے ہیں، یہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے بہت اہم ہے۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے انگلیںڈ کی پلیئنگ الیون میں فِل سالٹ، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، وِل جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بُروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور رِیس ٹوپلی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 30 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 19 میچوں میں انگلینڈ نے جیت حاصل کی، جبکہ 9 میچوں میں کامیابی پاکستان کا مقدر بنی اور دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

یاد رہے سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Back to top button