اداکارہ زینب جمیل کے شوہر نے اس پر قاتلانہ حملہ کیوں کرایا؟

سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا۔

زینب جمیل کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر حملہ میرے شوہر نے کرایا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا شوہر مجھے 2 ماہ سے سنگین دھمکیاں دے رہا تھا۔زینب جمیل نے کہاکہ ان کے شوہر نے انہیں جو دھمکی آمیز پیغام بھیجے ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔سابق اداکارہ نے مزید کہاکہ میں پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں اور اس وقت بھی جان کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر ان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو شفاف بنائیں۔

واضح رہے کہ زینب جیمل پر بدھ 22 مئی کو لاہور میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کا مقدمہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

 

Back to top button