بڑی عید کا بڑا تحفہ۔پیٹرول،ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بڑی عید کا بڑا تحفہ،پیٹرول کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی۔

پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا اعلان ہر ماہ کی 15یا30تاریخ کوکیاجاتا ہے مگر اس بار حکومت نے ایک دن پہلے ہی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےایک دن میں دو بڑے اعلان سامنے آئے ایک  صنعتوں کیلئے بجلی سستی اور دوسرا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

Back to top button