وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان کے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرا اسماعیل خان میں خود گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کرنے کے بعد کہا ہے کہ اب بارہ گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

آج  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ڈیرا اسماعیل خان میں لوگوں کا ہجوم لے کر بجلی بحال کرنے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود اور ڈی ایس پی عدنان بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کردی۔

سی آئی اے ختم کرکے کرائم آرگنائزڈ یونٹ قائم

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے تمام پارلیمنٹیرینز اپنے اپنے علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کرکے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد کرائیں۔

Back to top button