علی امین گنڈاپور پہلے صوبے کا کوڑا اٹھائیں پھر دھمکی دیں،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پہلے اپنے صوبے کا کوڑا تو اٹھالیں، دھمکی کسی اور کو دیں۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آپ پنجاب آئیں آپ کو بتاتے ہیں صفائی اور سکیورٹی کا نظام کیسے چلاتے ہیں؟ وفاق سے واجبات مانگنے والے یہ بھی بتائیں کہ آپ کو کتنے واجبات دینے ہیں، یہ لوگ عید پر بھی نفرت پھیلانے سے باز نہیں آتے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹریفک حادثات کے افسوس ناک واقعات ہوئے ہیں، فیصل آباد جھلسنے کے واقعات میں لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ عید کے روز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کام کررہی ہے، شہباز شریف کے دور میں پنجاب کی جیسے صفائی تھی ویسے ہی کررہے ہیں، پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ 32 لاکھ ماحول دوست بیگز گھروں میں پہنچائے گئے، پنجاب اور لاہور کی سڑکیں فینائل اور عرق گلاب سے دھوئی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں کرتی۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں سے متعلق قرارداد منظور

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاق سے واجبات مانگنے والے پہلے اپنی طرف دیکھیں، یہ لوگ گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرتے ہیں، ان لوگوں کی قبضہ کرنے کی عادت نہیں جاتی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ یہ لوگ عید پر بھی نفرت پھیلانے سے باز نہیں آتے، عید والے دن بھی یہ لوگ انتشار پھیلاتے ہیں، علی امین گنڈا پور پہلے کوڑا تو اٹھالیں، دھمکی کسی اور کو دیں، یہ لاہور آجائیں ہم بتائیں گے کہ کوڑا کیسے اٹھاتے ہیں۔

Back to top button