خیبر پختونخوا کے گرڈ اسٹیشنز میں زبردستی داخلے پر وزیر توانائی نے وزیر داخلہ سے مدد مانگ لی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر صوبائی حکومت کی سرپرستی میں پیش آنے والے واقعات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد مانگ لی۔

پاکستان میں عدالتوں کی بجائے ہجوم کیوں فیصلے کرنے لگے؟

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر داخلہ  محسن کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ذمہ دار شخصیات گرڈ اسٹیشنز کے احاطے میں مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں، ان فیڈرز پر لائن لاسز اور بجلی چوری ہوتی ہے، واقعات بجلی بندش پر مردان چارسدہ، ٹانک، بنوں اور پشاور میں پیش آرہے ہیں، سی ای او پیسکو کی طرف سے بھیجی گئی ایک رپورٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ خط کے مطابق صورت حال بجلی عملے اور گرڈ اسٹیشنز کےلیے خطرے کا باعث ہے، عملے کو غیر قانونی احکامات دیے جارہے ہيں اور پولیس ایف آئی آر درج نہيں کر رہی۔ خط میں کہا گیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کےلیے دیگر اضلاع کے عوام کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گرڈز پر سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے، غیر متعلقہ افراد کو گرڈ اسٹیزنز میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

Back to top button