’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘ پر آرمی چیف فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائیں ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس کی ناکامی‘ پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری طور پر فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کےلیے بہت اہم ہے، تحریک انصاف حکومت میں 426.4 ارب روپے کی ریکوری ہوئی تھی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا تھا کہ ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، انہوں نے کہا کہ چینی وزیر پاکستان آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیا، وہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کےلیے سیکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی وزیر کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے، سی پیک جوکہ ملک کےلیے انتہائی اہم ہے، اس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔

عدت نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

 

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر صاحب اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا۔

Back to top button