نواز لیگ نے پیپلز پارٹی کے مطالبات پر سر تسلیم خم کردیا

مسلم لیگ نواز نے پیپلز پارٹی کے مطالبات پر سر تسلیم خم کردیا، پیپلز پارٹی کے مطالبات جن میں مختلف بورڈز اور اتھارٹیز میں نمائندگی، ضلعی انتظامیہ اور لاء افسران کی تقرریوں، بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد اور ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کے مساوی ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سے متعلق مطالبات تسلیم کر لیے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پنجاب میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے جس کا کام پیپلز پارٹی کے مسائل حل کرنا ہے۔

حکومت نے نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایسے کسی معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسے کسی معاہدے کا علم نہیں ہے۔ سیاسی بنیادوں پر کوئی پوسٹنگ نہیں ہوئی البتہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے خدشات سے نمٹنے کےلیے ایڈیشنل سیکریٹری کا تقرر کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب سے پنجاب حکومت پی پی کی مشاورت سے ان اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ضلعی پولیس افسران اور ریونیو افسران کا تقرر کرے گی جہاں پارٹی کو فعال حمایت حاصل ہے۔

12 اضلاع جن میں ملتان، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، راجن پور، راولپنڈی وغیرہ شامل ہیں اور ان اضلاع میں مشاورت سے افسران کا تقرر ہوگا۔

Back to top button