ایران کے نئے صدر کا انتخاب کل ہوگا، 6 امیدوار مدمقابل

ایران کے صدر کے انتخاب کےلیے کل بروز جمعہ کو پولنگ ہوگی جب کہ صدارتی انتخاب کےلیے چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

ایرانی صدر کے انتخاب کےلیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی تھی، ان 6 صدارتی امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں۔ جن میں سے دو امیدوار امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضا زاکانی آخری وقت پر دستبردار ہوگئے ہیں۔

شبلی فرازکے استعفے سے پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی: شیر افضل مروت

یاد رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونا تھے تاہم گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد اس عہدے پر انتخاب کےلیے کل ایرانی عوام ووٹ ڈالیں گے۔

Back to top button