حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کےلیے بجلی مزید مہنگی کردی

وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کےلیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے کمرشل صارفین کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دے دی اور جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 77 روپے 15 پیسے ہوگیا ہے۔جب کہ زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6روپے 62

مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی، ہم بنانا اور گرانا جانتے ہیں، آصف زرداری

پیسے اضافہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46روپے 83پیسے ہو گیا ہے۔

جنرل سروسز کےلیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6روپے 98پیسے بڑھانےکی منظوری دی گئی ہے اورجولائی سےجنرل سروسز کےلیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61روپے 03 پیسے ہوگیاہے۔

اسی طرح  بڑے صارفین کےلیے بجلی کےفی یونٹ ٹیرف میں 5.51روپے اضافہ منظور کیا گیا ہے اور رواں ماہ سے  بڑے صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59روپے 96پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نےصنعتی صارفین کےلیےبجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنےکی منظوری دی ہے۔

Back to top button