پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالا تر قرار دیدیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا عدالتی فیصلے کے ردعمل میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن  نے کبھی  نہیں کہا کہ پی ٹی آئی  سیاسی پارٹی   نہیں ہے۔پی ٹی ائی ایک  سیاسی پارٹی  ہے اور  اسکا نام بھی   سیاسی پارٹیوں کی لسٹ  میں شامل ہے ۔ پی ٹی آئی کا نام  الیکشن کمیشن  کی ویب سائٹ  پر موجود  ہے ۔الیکشن کمیشن نے  کسی فیصلے  کی غلط تشریح  نہیں کی۔الیکشن کمیشن  نے پی ٹی آئی  کے انٹراپارٹی  الیکشن کو درست  قرار نہیں  دیا۔ جس  کے خلاف  پی ٹی آئی  مختلف  فورمز  پر گئی اور الیکشن کمیشن  کے  فیصلے کو  اپ ہولڈ کیا۔

 سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں آئی۔ سنی اتحاد کونسل کی یہ اپیل مسترد کردی گئی۔

  پی ٹی آئی  اس کیس میں نہ تو الیکشن کمیشن میں پارٹی تھی اور نہ ہی پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پارٹی تھی اور نہ ہی سپریم کورٹ میں پارٹی تھی۔

Back to top button