شوکت یوسف زئی کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو طلب کرلیا

پشاور ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے کےحکام طلب کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کےمعاملے پرکیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس سید عتیق شاہ اورجسٹس خورشیداقبال پرمشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

9مئی کے 3مقدمات،عمران خان کاضمانتوں کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

دوران سماعت سابق شوکت یوسف زئی کے وکیل سکندر شاہ نےعدالت کو بتایا کہ شوکت یوسف زئی مانچسٹر لندن جارہے تھےکہ ان کو آف لوڈ کیاگیا، شوکت یوسف زئی کا ویزہ ایکسپائر ہونے والا ہے۔وکیل نے عدالت کوبتایا کہ شوکت یوسف زئی کو ایک بار باچا خان ایئر پورٹ پر روکا گیا تھا، شوکت یوسف زئی کے پاس5سال کا ویزہ ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کےمتعلقہ افسران، ڈائریکٹر امیگریشن پشاور کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

Back to top button