دہشت گردوں کی بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ پر حملےکی کوشش ناکام بنادی۔

دہشت گردوں نے صبح4بج کر40منٹ پر بنوں کینٹ کی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کیا،گاڑی بردار دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سےدھماکا کیا اور کینٹ میں داخلےکی کوشش کی۔

سابق امریکی صدر کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، ٹرمپ زخمی

سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی جب کہ مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

Back to top button