سیمنٹ ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے بھی ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نےبھی ٹیکسز کےخلاف آج رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

سیمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ بھاری ٹیکسز سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہےاورڈیلرز کو پوائنٹ آف سیلز کےنام پر ایف بی آر کی جانب سے ہراساں کیاجا رہاہے۔اعلامیہ میں کہاگیا کہ سیمینٹ ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہآج سے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائیں گے۔

فلسطین بارے مطالبات، تحریک لبیک کا فیض آباد پر ایک اور دھرنا

یاد رہے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک روپے اضافہ کیا گیا تھا،حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو 3روپے سے بڑھا کر 4روپے کی تھی۔

سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کےبعد نئی مالی سال کےپہلے ہی ہفتےمیں سیمنٹ کی50کلو بوری کی قیمت میں207روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔

جس کےبعد سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت1500روپے تک پہنچ گئی ہے،جب کہ لاہور اورپشاور میں دیگر شہروں کےمقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔

Back to top button